سائٹ سپر ہائی وے پولیس کی بروقت کارروائی، لوٹ مار میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی: سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے دورانِ گشت بروقت کارروائی کرتے ہوئے راہگیر شہریوں سے لوٹ مار میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ یہ بات ایس ایس پی ایسٹ زبیر نزیر شیخ نے بتائی۔

چاکیواڑہ پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائیاں، تین منشیات فروش گرفتار

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت بلال ولد زرتاج کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور لوٹی گئی رقم برآمد کر لی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے چھینی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ گرفتار ملزم کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے گشت اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جا رہی ہیں۔

62 / 100 SEO Score

2 thoughts on “سائٹ سپر ہائی وے پولیس کی بروقت کارروائی، لوٹ مار میں ملوث ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!