کراچی: ڈسٹرکٹ سٹی میں تھانہ چاکیواڑہ پولیس نے مختلف ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران تین منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق کارروائیاں تھانہ چاکیواڑہ کی حدود میں کی گئیں، جہاں سے ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔
عامر خان سنیل گروور کی نقل کے معترف پرفارمنس کو لاجواب قرار دے دیا
گرفتار ملزمان کی شناخت خان محمد عرف خانو، راشد علی اور زاہد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان عادی اور پیشہ ور منشیات فروش ہیں، جن کے قبضے سے منشیات بھی برآمد کر لی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی کے لیے انہیں تفتیشی حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا تاکہ علاقے کو منشیات سے پاک کیا جا سکے۔