بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے بھارت کے معروف کامیڈین سنیل گروور کی جانب سے کی گئی اپنی نقل (ممکری) کو بے حد متاثر کن اور لاجواب قرار دے دیا ہے۔
پاکستان میں رمضان عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کی ممکنہ تاریخوں سے متعلق پیشگوئی
حال ہی میں سنیل گروور نے دی گریٹ انڈین کپل شو میں شرکت کی، جہاں وہ عامر خان کے روپ میں اسٹیج پر نظر آئے۔ اس شو میں کارتک آریان اور اننیا پانڈے مہمان تھے، جبکہ سنیل گروور نے عامر خان کے بولنے کے انداز، باڈی لینگویج اور چلنے کے انداز تک کی حیرت انگیز نقل پیش کی۔ ان کی یہ پرفارمنس سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملنے کے بعد خود عامر خان نے بھی اس پرفارمنس کی تعریف کی۔ بالی وڈ ہنگامہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں عامر خان نے کہا کہ وہ اسے محض ممکری نہیں کہیں گے، کیونکہ یہ اداکاری اتنی حقیقی تھی کہ انہیں یوں محسوس ہوا جیسے وہ خود کو دیکھ رہے ہوں۔
عامر خان نے مزید بتایا کہ انہوں نے ابھی تک صرف ایک مختصر کلپ دیکھا ہے، تاہم اب وہ پورا ایپی سوڈ دیکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کلپ دیکھ کر وہ اتنا ہنسے کہ کچھ لمحوں کے لیے سانس لینا بھی مشکل ہو گیا تھا۔
