ٹھٹہ پولیس کی 2025 کی کارکردگی رپورٹ: 3047 گرفتاریاں، آرمز، گٹکا اور منشیات برآمد

ٹھٹہ: ایس ایس پی ٹھٹہ فاروق احمد بجارانی کی سربراہی میں ضلع ٹھٹہ پولیس نے سال 2025 کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ضلع بھر میں درج ہونے والے 1924 مقدمات میں پولیس نے 3047 ملزمان کو گرفتار کیا۔

ملیر ندی کے علاقے سے پولیس نے دو مشتبہ ملزمان گرفتار، پستول اور موٹر سائیکل برآمد

ایکٹو کرمنلز کے خلاف کارروائی کے دوران 324 ملزمان گرفتار کیے گئے، جبکہ 89 پولیس مقابلوں میں 74 جرائم پیشہ گینگز کا خاتمہ کیا گیا، جس میں 1 ملزم ہلاک اور 27 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔

آرمز ایکٹ کے تحت کاروائی:

125 مقدمات درج، 125 ملزمان گرفتار

برآمد شدہ اسلحہ: 1 کلاشنکوف، 2 رائفل، 8 رپیٹر، 114 پسٹلز اور ریوالور، 275 راؤنڈز

جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے 3 بلائنڈ مرڈر کیسز حل کیے گئے اور اصل ملزمان گرفتار کیے گئے، اس کے علاوہ ڈکیتی کے 6 کیسز اور رابری کے 46 کیسز حل کر کے 77 ملزمان گرفتار کیے گئے۔
269 روپوش و اشتہاری ملزمان بھی گرفتار ہوئے۔

گٹکا / منشیات کے خلاف کاروائی:

565 مقدمات درج، 895 ملزمان گرفتار

قبضے سے 67182 کلو گٹکا اور 186 گاڑیاں برآمد

نارکوٹکس کے 421 کیسز، 665 ملزمان گرفتار

قبضے سے 117 کلو چرس، 9 کلو بھنگ، 0.5 کلو آئیس، 9635 لٹرز دیسی شراب اور وسکی پنٹس برآمد

چوری اور دیگر برآمدات:

5 فور وہیل گاڑیاں، 65 موٹر سائیکلیں اور 65 مویشی برآمد

جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے لاکھوں روپے مالیت کے 170 چوری و گمشدہ موبائل فونز اصل مالکان کے حوالے کیے گئے

شکایتی اور وومین پروٹیکشن سیل:

ایس ایس پی آفیس میں قائم شکایتی سیل میں 2165 درخواستوں میں سے 110 کیسز درج، باقی کے مسائل حل

وومین پروٹیکشن سیل میں 427 درخواستیں موصول، جن میں گھریلو جھگڑے، سائبر کرائم، بلیک میلنگ، ہراسمنٹ، ریپ وغیرہ کے مسائل شامل، متعدد مسائل فوری حل

ٹھٹہ پولیس نے سال 2025 کے دوران ضلع میں امن و امان قائم رکھنے اور عوام کی سہولت کے لیے مؤثر اقدامات کیے، جس میں جدید ٹیکنالوجی اور فعال کمیونٹی سروس کو اہم قرار دیا گیا۔

63 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!