انسپکٹر جنرل سندھ جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت پولیس محکموں کا تعارفی اجلاس عوامی سہولیات کی ڈیجیٹل فراہمی پر زور

انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت پولیس کے مختلف شعبہ جات کے ساتھ تعارفی اجلاس جاری رہا۔ اجلاس سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل آئی جیز کراچی، آپریشنز، ٹریننگ، ڈی آئی جیز ہیڈکوارٹرز، ایس پی ایچ پی، کرائم اینڈ انویسٹیگیشنز، ڈرائیونگ لائسنس، ٹریفک کراچی، ایس پی یو، آر آر ایف، زونل ڈی آئی جیز اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔
صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا کراچی میں واٹر بورڈ اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے افسران کو سخت ہدایات

اجلاس میں پولیس کے مختلف شعبہ جات نے اپنی مجموعی کارکردگی، عوامی سہولیات اور محکمانہ امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ تمام شعبے عوامی اور محکمانہ امور کو ڈیجیٹلائز کرنے پر کام کریں تاکہ شہری گھر بیٹھے پولیس سروس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ ہمیں تھانہ کلچر اور پولیسنگ کے مثبت تاثر کو فروغ دینا ہے اور تمام افسران کو اپنے شعبوں کی استعداد اور کارکردگی مزید بہتر بنانے کے حوالے سے تجاویز دینی چاہئیں۔ انہوں نے جرائم اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کرنے اور پولیس کی روزانہ کی کارروائیوں اور اقدامات سے باقاعدہ آگاہ رکھنے پر بھی زور دیا۔

آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ حکومت سندھ پولیس کو تمام وسائل اور تعاون فراہم کر رہی ہے، اور شہریوں کو مؤثر اور بروقت پولیس سروس فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

WhatsApp Image 2026 01 03 at 5.56.12 PM

61 / 100 SEO Score

One thought on “انسپکٹر جنرل سندھ جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت پولیس محکموں کا تعارفی اجلاس عوامی سہولیات کی ڈیجیٹل فراہمی پر زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!