پاک فوج کے برف ہٹانے کے آپریشن میں کیپٹن اسمد، سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر عیسٰی شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ برف ہٹانے کے آپریشن کے دوران کیپٹن اسمد کی زیر نگرانی کام کرتے ہوئے تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔ حادثہ 3 جنوری کی رات دو بجے پیش آیا، جب برف کا بڑا تودہ آپریشن کے مقام پر گر گیا۔

انسپکٹر جنرل سندھ جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت پولیس محکموں کا تعارفی اجلاس عوامی سہولیات کی ڈیجیٹل فراہمی پر زور

شہداء میں کیپٹن اسمد، سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر عیسٰی شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن اسمد 28 سالہ تھے اور لاہور سے تعلق رکھتے تھے، جبکہ سپاہی رضوان اٹک اور مشین آپریٹر عیسٰی استور سے تعلق رکھتے تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سخت کوششوں کے بعد تینوں افراد کو تودے کے نیچے سے نکالا گیا، لیکن وہ شدید زخمی حالت میں تھے اور جان کی بازی ہار گئے۔
شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ شہداء خراب موسم میں فورسز کی آپریشنل نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے دوران اپنی جان کی قربانی دے گئے۔

پاک فوج نے شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کے قربانی کو ملک و قوم کے لیے اعزاز قرار دیا۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “پاک فوج کے برف ہٹانے کے آپریشن میں کیپٹن اسمد، سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر عیسٰی شہید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!