صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا کراچی میں واٹر بورڈ اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے افسران کو سخت ہدایات

صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے ایم ڈی واٹر بورڈ، ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، پی ڈی میگا پروجیکٹ اور کے ڈی اے کے افسران کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران گلشن اقبال ٹاؤن کے ٹاؤن چیئرمین ڈاکٹر فواد اور متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے۔
پاکستان آرمی کی زیرِ اہتمام نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ 2025-26 کا آغاز

وزیر بلدیات نے واٹر بورڈ اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے افسران کی ناقص کارکردگی پر سخت سرزنش کی اور ہدایت کی کہ ہنگامی بنیادوں پر نکاسی آب اور صفائی کے کام کو مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ روڈوں کی بحالی کا کام فوری کیا جائے اور مین ہولز کے ڈھکن نصب کیے جائیں۔

سید ناصر حسین شاہ نے واضح کیا کہ کراچی کی بحالی اور شہری سہولیات کی بہتری میں ہر ادارے اور افسر کو اپنا کردار بخوبی ادا کرنا ہوگا تاکہ شہر کی بنیادی انفرااسٹرکچر کی صورتحال میں فوری بہتری لائی جا سکے

63 / 100 SEO Score

One thought on “صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا کراچی میں واٹر بورڈ اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے افسران کو سخت ہدایات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!