پاکستان آرمی کی زیرِ اہتمام نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ 2025-26 کا آغاز

پاکستان آرمی اور پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے اشتراک سے نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ 2025-26 کا انعقاد ملک بھر میں مرحلہ وار کیا جا رہا ہے۔
کراچی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے یو اے ای کے شیخ احمد بن خلیفہ سعید المختوم کا پرتپاک استقبال کیا

چیمپئن شپ 31 دسمبر 2025 سے شروع ہو چکی ہے اور اس میں ملک بھر کے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع فراہم کیا جائے گا۔ چیمپئن شپ کا انعقاد چار مراحل میں کیا جائے گا، جو مختلف سطحوں پر منعقد ہوں گے۔

پہلا مرحلہ ضلعی سطح پر 31 دسمبر 2025 سے 10 جنوری 2026 تک ہوگا، جبکہ دوسرا مرحلہ ڈویژنل سطح پر 15 جنوری سے 20 جنوری 2026 تک کھیلا جائے گا۔ تیسرے مرحلے میں صوبائی سطح کے مقابلے 25 سے 30 جنوری 2026 تک منعقد ہوں گے، اور فائنل مرحلہ 5 سے 10 فروری 2026 تک سیالکوٹ میں کھیلا جائے گا۔

چیمپئن شپ کا مقصد ملک بھر کے نوجوان کھلاڑیوں کو بھرپور مواقع فراہم کرنا اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔ پاکستان آرمی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ وہ نوجوانوں کی کھیلوں میں ترقی اور ملکی کھیلوں کی معیاری سطح بڑھانے کے لیے مکمل پرعزم ہے۔

68 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان آرمی کی زیرِ اہتمام نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ 2025-26 کا آغاز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!