کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں زیرِ تعمیر 16 منزلہ عمارت زمین بوس متعدد افراد ملبے تلے دب گئے

کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ایک افسوسناک واقعے کے دوران زیرِ تعمیر 16 منزلہ عمارت اچانک منہدم ہو گئی، جس کے نتیجے میں کئی افراد کے ملبے تلے دبنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ کی وینزویلا پر بڑے پیمانے پر حملے کی تصدیق ملک میں ایمرجنسی نافذ

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عمارت گرنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ ریسکیو اہلکار ملبہ ہٹا کر دبے ہوئے افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تاحال عمارت گرنے کی وجوہات یا جانی نقصان اور زخمیوں کی تعداد کے حوالے سے حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد مزید تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ امدادی سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں زیرِ تعمیر 16 منزلہ عمارت زمین بوس متعدد افراد ملبے تلے دب گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!