برا وقت مالی مشکلات اور شکوک سلمان خان کی پیشکش پر راجیش کھنہ نے بنگلہ آشیرواد بیچنے سے انکار کر دیا

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 1960 کے اواخر اور 1970 کی دہائی کے سپر اسٹار راجیش کھنہ اپنے کیریئر کے زوال کے دور میں شدید مالی مشکلات کا شکار تھے۔ اسی دوران اداکار سلمان خان نے ان کا مشہور بنگلہ ’’آشیرواد‘‘ خریدنے اور ان کی فلم میں بغیر معاوضہ کام کرنے کی پیشکش کی تھی، تاہم راجیش کھنہ نے سلمان خان کی نیت پر شک ظاہر کرتے ہوئے اس پیشکش کو دھوکہ قرار دیا اور کہا کہ یہ لوگ مجھے سڑک پر لانا چاہتے ہیں۔
مستعفیٰ سپریم کورٹ ججز کی پنشن اور مراعات کی تفصیلات سامنے آگئیں ماہانہ پنشن 11 سے 12 لاکھ روپے سے زائد

رپورٹس کے مطابق راجیش کھنہ نے آشیرواد بنگلہ 1970 کی دہائی کے اوائل میں اداکار راجندر کمار سے ساڑھے تین لاکھ روپے میں خریدا تھا۔ ان کا خیال تھا کہ اگر سلمان خان نے یہ بنگلہ خرید لیا تو وہ مالی اور سماجی طور پر کمزور ہو جائیں گے۔

اپنی کتاب ڈارک اسٹار: دی لونلی نیس آف بینگ راجیش کھنہ میں مصنف گوتم چنتامانی لکھتے ہیں کہ آشیرواد میں منتقل ہونے کے بعد راجیش کھنہ کا انداز کسی بادشاہ سے کم نہ تھا۔ وہ اونچی کرسی پر بیٹھ کر دربار لگاتے، ملاقات کے لیے آنے والے پروڈیوسرز کو باہر انتظار کرواتے اور اپنی مشہور ریشمی لنگی اور کرتا پہن کر سامنے آتے۔

کتاب کے مطابق بنگلے کے اندرونی حصوں تک رسائی چند مخصوص افراد کو ہی حاصل تھی، جہاں رات بھر محفلیں سجتی تھیں اور قریبی لوگ ان کی چاپلوسی میں مصروف رہتے۔ تاہم وہ اپنے مزاج کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کرتے تھے اور نا پسندیدہ افراد کو گھر سے نکلوا دیتے تھے۔

وقت کے ساتھ راجیش کھنہ کا ستارہ ماند پڑنے لگا اور 1973 میں فلم ’’زنجیر‘‘، ’’شعلے‘‘ اور ’’دیوار‘‘ کے ذریعے امیتابھ بچن نے ان کی جگہ لے لی۔ گوتم چنتامانی کے مطابق سلمان خان نے اپنے بھائی سہیل خان کے لیے بنگلہ خریدنے کی غرض سے راجیش کھنہ کو کئی پرکشش پیشکشیں کیں، جن میں انکم ٹیکس کے واجبات ادا کرنے کی یقین دہانی اور بغیر معاوضہ فلم میں کام کرنے کی پیشکش بھی شامل تھی۔

تاہم راجیش کھنہ نے بنگلہ فروخت کرنے سے انکار کر دیا اور اسی گھر میں تنہائی کی زندگی گزارتے ہوئے دنیا سے رخصت ہو گئے۔ بعد ازاں یہ بنگلہ کسی اور نے خرید کر مسمار کر دیا اور اس کی جگہ ایک بلند عمارت تعمیر کر دی گئی۔

واضح رہے کہ راجیش کھنہ بھارتی سینما کے پہلے سپر اسٹار تھے، جنہوں نے 1969 سے 1972 کے درمیان لگاتار 15 سولو ہٹ فلموں کا ایسا ریکارڈ قائم کیا جو آج تک برقرار ہے۔ کیریئر کے عروج پر انہوں نے خاصی دولت کمائی اور آشیرواد بنگلہ ان کی شان و شوکت اور بے مثال شہرت کی علامت بن گیا تھا۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “برا وقت مالی مشکلات اور شکوک سلمان خان کی پیشکش پر راجیش کھنہ نے بنگلہ آشیرواد بیچنے سے انکار کر دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!