مستعفیٰ سپریم کورٹ ججز کی پنشن اور مراعات کی تفصیلات سامنے آگئیں ماہانہ پنشن 11 سے 12 لاکھ روپے سے زائد

معتبر ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے سابق ججز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کو ریٹائرمنٹ کے بعد ماہانہ پنشن کی مد میں بالترتیب 11 لاکھ روپے سے زائد اور 12 لاکھ روپے سے زائد رقم ادا کی جا رہی ہے۔ دونوں ججز نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد احتجاجاً اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیا تھا، جنہیں بعد ازاں صدر مملکت نے منظور کیا۔
افغانستان میں موسمِ سرما کی پہلی بارش سیلاب سے کم از کم 17 افراد ہلاک

ذرائع کے مطابق جسٹس اطہر من اللہ کی مجموعی ماہانہ پنشن 12 لاکھ 20 ہزار 381 روپے ہے، جس میں 91 ہزار 258 روپے ڈرائیور پنشن، 84 ہزار 885 روپے خصوصی اضافی پنشن اور میڈیکل الاؤنسز شامل ہیں۔ جسٹس اطہر من اللہ نے بطور جج 11 سال، چار ماہ اور 24 دن خدمات انجام دیں۔

اسی طرح جسٹس منصور علی شاہ کی مجموعی ماہانہ پنشن 11 لاکھ 35 ہزار 496 روپے ہے، جس میں 91 ہزار 258 روپے ڈرائیور پنشن، 45 ہزار 799 روپے اور 11 ہزار 450 روپے میڈیکل الاؤنس شامل ہیں۔ جسٹس منصور علی شاہ نے 16 سال، ایک ماہ اور 26 دن بطور جج خدمات انجام دیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ قانون نے اس سے قبل سپریم کورٹ ججز کے لیے ہاؤس رینٹ ساڑھے تین لاکھ روپے جبکہ سپیریئر جوڈیشل الاؤنس 11 لاکھ روپے سے زائد مقرر کیا تھا، جس کا اثر پنشن کی مجموعی رقم پر بھی پڑا۔

“سپریم کورٹ ججز آرڈر 1997ء” کے تحت دونوں سابق ججز کو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی متعدد مراعات حاصل ہیں، جن میں میڈیکل سہولت، رہائش، مکمل اسٹاف، یوٹیلٹی بلز کی مقررہ حد، سرکاری گاڑی بمع ایندھن، سکیورٹی، استثنیٰ، پرچم پروٹوکول اور بیگمات کے لیے مراعات شامل ہیں۔ ریٹائرڈ ججز کو اپنی استعمال شدہ سرکاری گاڑی رعایتی قیمت پر خریدنے کی سہولت بھی دی جاتی ہے۔

یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ نومبر 2025 میں دونوں ججز نے 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ سے استعفیٰ دیا تھا، جس کے بارے میں ان کا مؤقف تھا کہ اس ترمیم سے سپریم کورٹ کے اختیارات کمزور ہو گئے ہیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے 14 نومبر 2025 کو دونوں استعفے باضابطہ طور پر منظور کیے تھے۔

53 / 100 SEO Score

One thought on “مستعفیٰ سپریم کورٹ ججز کی پنشن اور مراعات کی تفصیلات سامنے آگئیں ماہانہ پنشن 11 سے 12 لاکھ روپے سے زائد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!