پاکستان رینجرز (سندھ) ٹریننگ سنٹر اینڈ اسکول میں بیسک ریکروٹ ٹریننگ کورس نمبر 33 کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس نے منظم پریڈ اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔
برا وقت مالی مشکلات اور شکوک سلمان خان کی پیشکش پر راجیش کھنہ نے بنگلہ آشیرواد بیچنے سے انکار کر دیا
اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے ان کی محنت، نظم و ضبط اور قومی سلامتی کے لیے جذبے کو سراہا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان رینجرز ملک میں امن و امان کے قیام اور سرحدی و داخلی سلامتی کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ سخت تربیت مکمل کرنے والے کیڈٹس قوم کی امید ہیں اور انہیں دیانت داری، پیشہ ورانہ مہارت اور قانون کی پاسداری کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں انجام دینی چاہئیں۔
تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں اسناد اور اعزازات بھی تقسیم کیے۔
