اسلام آباد: حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 28 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 253 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
انسپکٹر جنرل سندھ غلام نبی میمن سبکدوش، ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے اضافی چارج سنبھال لیا
اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی 8 روپے 57 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 257 روپے 8 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد ہو گا۔