نئے سال 2026 کا پُرجوش آغاز، ملک بھر میں آتشبازی اور تقریبات

کراچی: نئے خواب، نئی امیدیں اور نئے عزم کے ساتھ سال 2026 کا آغاز ہو گیا۔ رات 12 بجتے ہی ملک بھر میں آتشبازی اور جشن کا سلسلہ شروع ہو گیا، شہری بڑی تعداد میں گھروں سے نکل آئے اور ایک دوسرے کو نئے سال کی مبارکباد دی۔

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

کراچی، اسلام آباد، لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ کراچی میں گورنر ہاؤس میں 47 منٹ تک رنگا رنگ آتشبازی جاری رہی، جہاں ہزاروں افراد نے جمع ہو کر سال نو کا پُرجوش خیر مقدم کیا۔ نیو ناظم آباد کے علاقے میں خصوصی میوزیکل شو کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔

لاہور میں لبرٹی چوک، سکھر میں لینس ڈاؤن برج، جبکہ ملتان اور فیصل آباد میں بھی سال نو کے موقع پر آتشبازی اور خوشی کی تقریبات منعقد کی گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جناح ایونیو پر سال 2026 کو خوش آمدید کہنے کے لیے شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ پشاور میں بھی آسمان رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا اٹھا، جبکہ کوئٹہ میں آتشبازی کے ساتھ موسیقی کی محفل سجی، جہاں شہریوں نے نئے سال کا جشن منایا۔

55 / 100 SEO Score

One thought on “نئے سال 2026 کا پُرجوش آغاز، ملک بھر میں آتشبازی اور تقریبات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!