سندھ پولیس تعلقات عامہ کے مطابق غلام نبی میمن نے اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے پر انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ کے عہدے سے سبکدوشی اختیار کر لی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں بھارتی پراکسیز کے خطرات کے حوالے سے سخت موقف
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے سندھ کے آئی جی کے عہدے کا اضافی چارج سنبھال لیا ہے۔ سبکدوش ہونے والے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو سینٹرل پولیس آفس کراچی میں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے رخصتی کے موقع پر سلامی پیش کی۔
اس موقع پر پولیس افسران اور اہلکاروں نے غلام نبی میمن کی خدمات کو سراہا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

