واشنگٹن میں بھارتی لابنگ ناکام، پاکستان کو واضح سفارتی برتری حاصل: دی ٹیلی گراف

لندن/اسلام آباد: برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن میں بھارت کی شدید لابنگ کے باوجود اس بار پاکستان کو واضح سفارتی سبقت حاصل ہوئی ہے۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا ٹریفک ہیلپ لائن 1915 اور ایس ایس پی ٹریفک ساؤتھ کمپلیکس کا افتتاح

رپورٹ کے مطابق ایبی گیٹ حملے کے ملزم شریف اللہ کی امریکا حوالگی ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ پاکستان کے قریبی تعلقات میں ایک اہم ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی۔ اخبار کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس سے خطاب کے دوران دہشت گردی کے خلاف عملی تعاون پر پاکستان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

دی ٹیلی گراف کے مطابق پاکستان کی حالیہ سفارتی کامیابیوں کے نتیجے میں وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اوول آفس تک براہ راست رسائی حاصل ہوئی، جو واشنگٹن میں اسلام آباد کی مضبوط سفارتی پوزیشن کی عکاس ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد خطے میں جنگ کا خطرہ حقیقی طور پر بڑھ گیا تھا۔ بھارت نے امریکی ثالثی کے امکان کو کھلے الفاظ میں مسترد کیا، جبکہ پاکستان نے ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس کو غیر روایتی اور مؤثر سفارتکاری کے ذریعے معاملے کو سنبھالا۔

برطانوی اخبار کے مطابق پاکستان کے محتاط اور عملی سفارتی طرزِ عمل نے عالمی سطح پر اس کے مؤقف کو تقویت دی اور خطے میں کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

63 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!