قلات میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک

قلات: بلوچستان کے علاقے قلات میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا ٹریفک ہیلپ لائن 1915 اور ایس ایس پی ٹریفک ساؤتھ کمپلیکس کا افتتاح

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر قلات کے علاقے میں آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران سکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم چار دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں ممکنہ دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں، جبکہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

63 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!