تھانہ نور جہاں پولیس کی کارروائی: موٹر سائیکل لفٹر گرفتار، مسروقہ موٹر سائیکل برآمد

کراچی: تھانہ نور جہاں پولیس نے موٹر سائیکل لفٹنگ کے مقدمے میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فراز ولد وسیم کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لی۔

حکومت کا عادل فاروق راجہ پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت پابندی کا اقدام

27 دسمبر 2025 کو عمل میں آنے والی اس کارروائی کے دوران گرفتار ملزم کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KJC-6995، میکر سپر پاور 70 سی سی، ماڈل 2021 برآمد ہوئی۔ ریکارڈ کے مطابق یہ موٹر سائیکل تھانہ رضویہ سوسائٹی کے مقدمہ نمبر 462/2025، دفعہ 381-A تعزیراتِ پاکستان کے تحت چوری شدہ تھی، جس کی تصدیق بعد ازاں ریکارڈ چیک کے ذریعے کی گئی۔

ملزم کو مذکورہ مقدمہ میں گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ اس کے سابقہ کریمنل ریکارڈ کی جانچ پڑتال بھی جاری ہے۔

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے تصدیق کی کہ پولیس متاثرہ مالکان کے حق میں مزید اقدامات کرے گی۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “تھانہ نور جہاں پولیس کی کارروائی: موٹر سائیکل لفٹر گرفتار، مسروقہ موٹر سائیکل برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!