پاکستان کے اسٹارٹ اپس کو ڈیووس میں عالمی پلیٹ فارم، پاتھ فائنڈر گروپ کا منفرد اقدام

کراچی: ورلڈ اکنامک فورم میں پاکستان کے اسٹارٹ اپس کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کے لیے پاتھ فائنڈر گروپ کی جانب سے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ پاکستانی میزبان اکرام سہگل نے کہا کہ پاکستان پہلا ملک ہے جو اپنے نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے منفرد اسٹارٹ اپ آئیڈیاز دنیا کے سامنے پیش کر رہا ہے۔

تھانہ نور جہاں پولیس کی کارروائی: موٹر سائیکل لفٹر گرفتار، مسروقہ موٹر سائیکل برآمد

مقامی ہوٹل میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں اکرام سہگل نے بتایا کہ جنوری میں ڈیووس میں ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم میں پاکستان کے سات منتخب اسٹارٹ اپس پیش کیے جائیں گے، جبکہ وزیر اعظم اور وفاقی وزیر خزانہ بھی فورم میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر پہلی بار قوالی اور پاکستانی نائٹس کا انعقاد بھی کیا جائے گا تاکہ ملک کے مثبت اور تخلیقی تشخص کو اجاگر کیا جا سکے۔

اکرام سہگل نے کہا کہ مالیاتی خدمات کے دائرے کو وسیع کر کے ملک میں غربت میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے، اور پاتھ فائنڈر گروپ جدت، تخلیقی صلاحیتوں اور ڈیجیٹل تبدیلی کے ذریعے پاکستان کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ گروپ نوجوانوں کو ان کی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر پلیٹ فارمز فراہم کر رہا ہے۔

کانفرنس میں پالیسی سازوں، صنعت کے رہنماؤں، ٹیکنالوجی ماہرین، ماہرین تعلیم اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ تقریب میں سماجی ترقی، بین المذاہب ہم آہنگی، ڈیجیٹل تبدیلی اور مالی شمولیت جیسے اہم موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

پروگرام کی صدارت چیئرمین پاتھ فائنڈر گروپ زَرّار سہگل نے کی، جبکہ نظامت ڈاکٹر ہما بقائی، ریکٹر مائی ٹی ای اور وائس چیئرپرسن KCFR نے کی۔ تقریب دو سیشنز پر مشتمل تھی، جس میں کلیدی خطابات اور سرکاری و نجی شعبوں سے تعلق رکھنے والے مقررین کی پریزنٹیشنز شامل تھیں۔

پہلے سیشن کی مہمانِ خصوصی چیئرپرسن KCFR م نادرہ پنجوانی تھیں۔ بریگیڈیئر (ر) مجاہد عالم، سی ای او اینہانسڈ ہارمونی ڈویژن، نے سماجی منصوبوں پر روشنی ڈالی جبکہ اماںی سہگل اور ایلینا سہگل نے پاتھ فائنڈر کے انٹرفیتھ ہارمونی منصوبوں پر پریزنٹیشن دی۔

دوسرے سیشن میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فنانشل انکلوژن سید باسط علی نے خطاب کیا۔ شکیل احمد، سی ای او ڈیجیٹل ریولوشن ڈویژن، نے AI اور IoT پر مبنی منصوبوں پر بریفنگ دی، جبکہ ایئر وائس مارشل (ر) اسد اکرام نے انسانی سرمائے کی اختراع اور قیادت کی ترقی کے لیے قومی سطح کی حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا۔ محمد سلمان علی نے مالیاتی خدمات میں جدت اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کے اقدامات پیش کیے، اور سلیم اللہ نے مالی شمولیت اور ڈیجیٹل فنانس پر اسٹیٹ بینک کے وژن سے آگاہ کیا۔

WhatsApp Image 2025 12 28 at 6.28.04 PM 1 WhatsApp Image 2025 12 28 at 6.28.05 PM WhatsApp Image 2025 12 28 at 6.28.05 PM 1 WhatsApp Image 2025 12 28 at 6.28.05 PM 2

70 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان کے اسٹارٹ اپس کو ڈیووس میں عالمی پلیٹ فارم، پاتھ فائنڈر گروپ کا منفرد اقدام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!