ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کے احکامات پر ایس ایچ او نیو کراچی انڈسٹریل ایریا نے پولیس پارٹی کے ہمراہ اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے بلوچستان زون کی بڑی کارروائیاں لاکھوں مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد 8 ملزمان گرفتار
پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر اندرون روڈ، نزد الاخوان پارک، سیکٹر 11-G، نیو کراچی کے قریب کارروائی کی گئی، جہاں سے مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت محمد فرمان ولد محمد صادق کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک عدد ضرب 30 بور پسٹل بلا نمبر بمعہ لوڈ میگزین اور نقد رقم 80 روپے برآمد کر لی۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 717/2025 بجرم دفعہ 23(i)A سندھ آرمز ایکٹ کے تحت تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں درج کر لیا گیا ہے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزم اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے، جبکہ اس کے دیگر ممکنہ مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ بھی جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش کے دوران اہم انکشافات متوقع ہیں۔
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق علاقے میں اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لیے کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھی جائیں گی۔
