ضلع شرقی پولیس کی بڑی کامیابی خطرناک ڈکیت گروہ کا اہم کارندہ گرفتار

ضلع شرقی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث خطرناک ڈکیت گروہ کے ایک اہم کارندے کو گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی بلوچ کالونی پولیس نے منظور کالونی کے قریب عمل میں لائی۔
اینٹی نارکوٹکس فورس کی تاریخی کارروائی کراچی بندرگاہ پر 47 کلو کوکین اسمگلنگ کی کوشش ناکام

ایس ایس پی ضلع شرقی زبیر نذیر شیخ کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت سجاد ولد اقبال کے نام سے ہوئی ہے، جو منظم ڈکیت گروہ کا سرگرم رکن ہے اور متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم 25 دسمبر 2025 کو محمود آباد نمبر 5 میں ایک شہری اقبال کی دکان میں اسلحہ کے زور پر ڈکیتی کی واردات میں ملوث تھا۔ واردات کے دوران ملزمان نے زیورات اور موبائل فونز لوٹ لیے تھے، جبکہ اس ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی ہے، جس میں ملزمان کو اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پر منظور کالونی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی پستول، گولیاں، ڈکیتی کے دوران چھینے گئے زیورات اور موبائل فون برآمد کر لیے گئے ہیں۔

ایس ایس پی زبیر نذیر شیخ کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف درخشاں اور ساحل تھانوں میں بھی مقدمات درج ہیں۔ ملزم کے خلاف نیا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے، جس کے دوران دیگر ساتھیوں کی گرفتاری متوقع ہے۔

WhatsApp Image 2025 12 26 at 6.40.53 PM 1

WhatsApp Image 2025 12 26 at 6.40.54 PM

65 / 100 SEO Score

One thought on “ضلع شرقی پولیس کی بڑی کامیابی خطرناک ڈکیت گروہ کا اہم کارندہ گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!