اینٹی نارکوٹکس فورس کی تاریخی کارروائی کراچی بندرگاہ پر 47 کلو کوکین اسمگلنگ کی کوشش ناکام

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی بندرگاہ پر بڑی اور تاریخی کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی ایک مذموم کوشش ناکام بنا دی۔ اے این ایف نے درآمد شدہ کنٹینر سے 47 کلو گرام کوکین برآمد کر کے ضبط کر لی، جو انسدادِ منشیات کے حوالے سے کوکین کی سب سے بڑی برآمدگی قرار دی جا رہی ہے۔
ای چالان سسٹم کی بڑی خامی بے نقاب گھر میں کھڑی گاڑی پر 25 روز میں دو بھاری چالان

اے این ایف حکام کے مطابق ضبط کی گئی منشیات کی عالمی منڈی میں مالیت لاکھوں ڈالرز ہے۔ یہ کارروائی انٹیلی جنس پروفائلنگ اور رسک اسیسمنٹ کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی، جس کے دوران اسکریپ سے لدے سات درآمدی کنٹینرز کو مشکوک قرار دیا گیا تھا۔

حکام نے بتایا کہ گوجرانوالہ روانگی سے قبل مشکوک قرار دیے گئے تمام سات کنٹینرز کی انتہائی باریک بینی سے مکمل جانچ پڑتال کی گئی۔ جامع تلاشی کے دوران ایک کنٹینر کے اندر انتہائی مہارت سے چھپائی گئی کوکین برآمد کر لی گئی۔

اے این ایف کے مطابق منشیات کو اس انداز میں چھپایا گیا تھا کہ عام تلاشی میں اس کا سراغ لگانا ممکن نہیں تھا، تاہم جدید تکنیکی مہارت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے باعث اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کا کہنا ہے کہ وہ سمندری بندرگاہوں، ڈرائی پورٹس، شاہراہوں، بین الصوبائی راستوں اور ہوائی اڈوں پر منشیات اسمگلنگ کے خلاف مؤثر اور بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ ملک کو منشیات کے ناسور سے پاک کیا جا سکے۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “اینٹی نارکوٹکس فورس کی تاریخی کارروائی کراچی بندرگاہ پر 47 کلو کوکین اسمگلنگ کی کوشش ناکام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!