گورنر سندھ کی زیرِ صدارت گورنر ہاؤس میں قائداعظم کی سالگرہ اور کرسمس کی پروقار تقریب

کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے گورنر ہاؤس میں بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کے یومِ پیدائش اور مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس کے موقع پر پروقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے شرکاء کے ہمراہ قائداعظم محمد علی جناحؒ اور کرسمس کا کیک کاٹا جبکہ بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔

سرجانی ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات: ایس بی سی اے افسران کی نگرانی، صوبائی حکومت کی خاموشی

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ 25 دسمبر پاکستان کی تاریخ کا منفرد دن ہے جس میں دو خوشیاں یکجا ہیں، ایک قائداعظم محمد علی جناحؒ کی سالگرہ اور دوسری کرسمس کا مقدس تہوار۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم کا تصورِ پاکستان ایسا ملک تھا جہاں تمام شہری برابر ہیں اور اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتی برادریوں کو اپنے مذہبی تہوار منانے کی مکمل آزادی حاصل ہے اور وہ دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسیحی برادری نے تعلیم، صحت، کاروبار اور سماجی خدمات کے شعبوں میں پاکستان کے لیے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں 10 مئی کو پاکستان نے معرکۂ حق میں کامیابی حاصل کی اور اب معرکۂ معیشت میں بھی کامیابی قوم کا مقدر بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی اور تجارتی پالیسیوں کے مثبت اثرات جلد عوام اور بچوں تک پہنچیں گے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ سازشی عناصر چاہے اندر ہوں یا بیرونِ ملک، اب پوری دنیا میں بے نقاب ہو چکے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ بحیثیت قوم نفرت انگیز بیانیے کو دفن کرکے اتحاد، بھائی چارے اور ہم آہنگی کو فروغ دینا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج عالمی جریدے پاکستان کی خارجہ پالیسی، معاشی سمت، اسٹریٹیجک حکمتِ عملی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور افواجِ پاکستان کے کردار کو سراہ رہے ہیں، جو ملک کے لیے خوش آئند امر ہے۔

تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

67 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!