وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی قیادت میں سی ایم ہاؤس میں کرسمس کی شاندار تقریب، مسیحی برادری کو مبارکباد

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 25 دسمبر 2025ء کو کرسمس کے موقع پر سی ایم ہاؤس میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی یوم ولادت باسعادت پر مسیحی برادری کے مذہبی رہنماؤں کے ساتھ کیک کاٹا۔

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کرسمس تقریبات میں شرکت، مسیحی برادری کو مبارکباد

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے مسیحی برادری کو دلی مبارکباد دی اور مہمانوں کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوائی۔ تقریب کے دوران کیک کاٹنے کے بعد پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

آرچ بشپ ایمریٹس کراچی کارڈینل جوزف کاؤٹس نے اس تقریب کے انعقاد پر وزیراعلیٰ سندھ کا شکریہ ادا کیا۔

تقریب میں صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن، سید ناصر حسین شاہ، مکیش چاولہ، علی حسن زرداری، جام خان شورو، قاسم نوید، شام سندر اڈوانی، راج ویر سنگھ، ویرجی کولہی، ڈپٹی اسپیکر نوید انتھونی سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ مسیحی برادری کے کئی مذہبی رہنماؤں اور چرچ کے سربراہان نے بھی شرکت کی، جن میں سینٹ پیٹرک کیتھیڈرل کے بشپ فریڈرک جان، ہولی ٹرینیٹی چرچ کے پادری نوید، موڈریٹ اے آر پی چرچ کے پادری سیموئل جارج، فلاڈیلفیا پینٹی کوسٹل چرچ کے پادری جوزف چراغ اور میجر اسٹیفن، سالویشن آرمی چرچ کے پادری افراہیم روشن، پاکستان نیو اپوسٹولک چرچ کے سربراہ پادری اشعر الیاس، چیئرمین سیونتھ ڈے چرچ مسٹر نورس، صدر پاکستان چرچز سیکیورٹی کونسل چوہدری پطرس اور دیگر شامل تھے۔

اس موقع پر سسٹر انیلا (پرنسپل سینٹ جوزف اسکول)، سسٹر نرگس (دارالسکون) اور دیگر مذہبی و تعلیمی شخصیات نے بھی خصوصی شرکت کی۔

WhatsApp Image 2025 12 25 at 5.25.59 PM 1

61 / 100 SEO Score

One thought on “وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی قیادت میں سی ایم ہاؤس میں کرسمس کی شاندار تقریب، مسیحی برادری کو مبارکباد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!