لاہور: اداکارہ صباء قمر کے خلاف پولیس یونیفارم پہننے پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست، عدالت نے رپورٹ طلب کرلی

لاہور کی ایڈیشنل سیشن کورٹ میں معروف اداکارہ صباء قمر کے خلاف پولیس یونیفارم پہننے کے معاملے پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔ عدالت نے متعلقہ پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 14 جنوری تک ملتوی کردی۔

لندن میں مرزا شہزاد اکبر پر حملہ، سابق معاونِ خصوصی زخمی، فریکچر کی تصدیق

ایڈیشنل سیشن جج الیاس ریحان نے وسیم زوار کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ اس نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو دیکھی جس میں اداکارہ صباء قمر ڈریسنگ روم میں پولیس کی یونیفارم پہنے نظر آئیں اور انہوں نے ایس پی کا بیج بھی لگایا ہوا تھا۔

درخواست میں کہا گیا کہ قانون کے مطابق پولیس یونیفارم پہننے سے قبل محکمہ پولیس سے این او سی حاصل کرنا لازم ہوتا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق اس حوالے سے تھانہ پرانی انارکلی کو مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی گئی تاہم پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ اداکارہ صباء قمر کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے پولیس کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 14 جنوری تک ملتوی کردی۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “لاہور: اداکارہ صباء قمر کے خلاف پولیس یونیفارم پہننے پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست، عدالت نے رپورٹ طلب کرلی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!