لندن میں مرزا شہزاد اکبر پر حملہ، سابق معاونِ خصوصی زخمی، فریکچر کی تصدیق

لندن: سابق وزیر اعظم عمران خان کے خصوصی معاون مرزا شہزاد اکبر پر برطانیہ میں حملہ کیا گیا ہے، جہاں وہ اپریل 2022 سے خودساختہ جلاوطنی میں مقیم ہیں۔ جمعرات کو سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق حملے کے نتیجے میں وہ زخمی ہوئے ہیں۔

عسکری قیادت کا دوٹوک پیغام، قومی یکجہتی اور سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی

مرزا شہزاد اکبر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان پر حملہ ہوا، جس کے بعد وہ اسپتال گئے اور پولیس کو بھی اطلاع دی گئی۔ ان کے مطابق انہیں متعدد چوٹیں آئیں اور فریکچر بھی ہوا ہے۔

تحریک انصاف کے مطابق بدھ کی صبح کیمبرج میں ان کے گھر پر حملہ کیا گیا، جہاں حملہ آور نے ان کے چہرے پر بار بار مکے مارے، جس کے نتیجے میں ان کی ناک اور جبڑا ٹوٹ گیا۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ مقامی پولیس نے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں اور تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ مرزا شہزاد اکبر اس سے قبل نومبر 2023 میں بھی ہارٹفورڈشائر میں اپنے گھر پر حملے کا نشانہ بن چکے ہیں، جہاں ایک نقاب پوش شخص نے ان پر تیزابی مادہ پھینکا تھا۔ اس واقعے کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ وہ دباؤ میں آکر نہ مرعوب ہوں گے اور نہ ہی جھکیں گے۔

مرزا شہزاد اکبر نے حالیہ اور سابقہ حملوں کو القادر ٹرسٹ کیس سے جوڑا ہے، جو تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے خلاف زیرِ سماعت ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ انہیں سابق وزیر اعظم کے خلاف گواہی دینے کے لیے دباؤ کا سامنا رہا ہے اور حالیہ مہینوں میں وارننگ پر مبنی پیغامات بھی موصول ہوئے۔

اپریل 2024 میں انہوں نے تیزاب حملے کے معاملے پر برطانیہ کی عدالت میں پاکستان کی حکومت کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی تھی اور متعلقہ سفارتی حکام کو بھی نوٹس بھجوائے تھے۔ تاہم مئی 2024 میں پاکستان کے دفتر خارجہ نے 2023 کے تیزاب حملے میں ریاستی اہلکاروں کے ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا تھا۔

دوسری جانب اسلام آباد کی ایک عدالت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مبینہ متنازع بیانات کے مقدمے میں مرزا شہزاد اکبر کو اشتہاری ملزم قرار دیا ہے۔ اس کے بعد وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانیہ کی ہائی کمشنر سے ملاقات کے دوران شہزاد اکبر کی حوالگی سے متعلق دستاویزات بھی حوالے کیں۔ اگرچہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان باضابطہ حوالگی معاہدہ موجود نہیں، تاہم دونوں ممالک کے درمیان ایک انتظام کے تحت مخصوص حالات میں افراد کی واپسی ممکن بنائی جا سکتی ہے۔

54 / 100 SEO Score

One thought on “لندن میں مرزا شہزاد اکبر پر حملہ، سابق معاونِ خصوصی زخمی، فریکچر کی تصدیق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!