تمام ٹریفک چالان عوام کے لیے آن لائن کیے جائیں، شفافیت اور اعتماد بحال ہوگا: طحہٰ احمد خان

کراچی: سندھ اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر طحہٰ احمد خان نے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے بھر میں جاری کیے جانے والے تمام ٹریفک چالانوں کا مکمل ریکارڈ عوام کے لیے آن لائن دستیاب کیا جائے تاکہ شفافیت کو فروغ ملے اور عوام کا اعتماد بحال ہو سکے۔

ایس آئی یو کی بڑی کارروائی، کورنگی سے بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کی خاتون ملزمہ گرفتار

اپنے ایک بیان میں طحہٰ احمد خان نے کہا کہ ٹریفک چالانوں کی عوامی دستیابی سے یہ واضح ہو جائے گا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ صرف جرمانے عائد کرنا کافی نہیں بلکہ فعال ٹریفک سگنلز، واضح لین مارکنگ اور بہتر انفراسٹرکچر بھی ناگزیر ہے۔

انہوں نے ہیوی ٹریفک سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رش کے اوقات میں بھاری گاڑیوں کی آمد و رفت شہریوں کے لیے شدید خطرہ بن چکی ہے، اس لیے ہیوی ٹریفک کے لیے علیحدہ اوقاتِ کار مقرر کیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھاری گاڑیوں پر رفتار کی حد پر سختی سے عمل درآمد، باقاعدہ رجسٹریشن اور جدید ٹریکنگ سسٹم کو لازمی بنایا جائے۔

طحہٰ احمد خان نے زور دیا کہ بغیر رجسٹریشن ہیوی ٹریفک کو سڑکوں پر آنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے اور ان کے لیے مخصوص روٹس کا تعین ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کا اطلاق صرف عام شہریوں تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ طاقتور طبقے اور ہیوی ٹریفک بھی قانون کے دائرے میں آئیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ غیر رجسٹرڈ ہیوی گاڑیوں کو فوری طور پر ضبط کیا جائے تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “تمام ٹریفک چالان عوام کے لیے آن لائن کیے جائیں، شفافیت اور اعتماد بحال ہوگا: طحہٰ احمد خان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!