عباسی شہید اسپتال میں بجلی کی تکنیکی خرابی، بچوں کے وارڈ اور اہم شعبے شدید متاثر

کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال عباسی شہید میں بجلی کی اندرونی تکنیکی خرابی کے باعث گزشتہ کئی روز سے مختلف شعبہ جات میں کام بری طرح متاثر ہو رہا ہے، جس سے مریضوں بالخصوص نوزائیدہ بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

پی آئی اے کی نجکاری قومی معیشت کے لیے خوش آئند، پاکستان آج جیت گیا ہے: عارف حبیب

ذرائع کے مطابق بچوں کے وارڈ میں متعدد انکیوبیٹرز اور وینٹی لیٹرز بند ہو چکے ہیں، جس کے باعث نوزائیدہ بچوں کی نگہداشت متاثر ہو رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بچوں کے وارڈ میں موجود 21 میں سے 15 انکیوبیٹرز غیر فعال ہیں جبکہ انتہائی نگہداشت میں موجود بعض بچوں کو واپس بھیجنے پر بھی مجبور ہونا پڑا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی سے چلنے والا متعدد طبی سامان بھی گزشتہ کئی روز کے دوران خراب ہو چکا ہے، جس سے اسپتال کے معمولات مزید متاثر ہوئے ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے اسپتال کو بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے، تاہم اندرونی تکنیکی خرابی کے باعث فالٹ پیدا ہوا ہے۔

ڈائریکٹر عباسی شہید اسپتال فیصل صمدانی نے بتایا کہ بجلی کی تکنیکی خرابی گزشتہ روز سے درپیش ہے اور فالٹ دور کرنے کا کام جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ مرمتی کام آج ہی مکمل کر کے بجلی کی مکمل بحالی یقینی بنائی جائے۔

دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عباسی شہید اسپتال میں پیش آنے والا فالٹ اندرونی نوعیت کا ہے اور اس کا کے الیکٹرک کے انفرااسٹرکچر سے کوئی تعلق نہیں۔ ترجمان کے مطابق اسپتال کو بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “عباسی شہید اسپتال میں بجلی کی تکنیکی خرابی، بچوں کے وارڈ اور اہم شعبے شدید متاثر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!