کوہاٹ: گیریژن کیڈٹ کالج کوہاٹ میں یومِ والدین کے موقع پر ایک پروقار اور باوقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں کیڈٹس کے والدین کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ عسکری و سول حکام نے شرکت کی۔
عباسی شہید اسپتال میں بجلی کی تکنیکی خرابی، بچوں کے وارڈ اور اہم شعبے شدید متاثر
تقریب کے مہمانِ خصوصی کور کمانڈر پشاور تھے، جن کی آمد پر کیڈٹس کے چاک و چوبند دستے نے شاندار سلامی پیش کی، جسے حاضرین نے خوب سراہا۔
تقریب کے دوران کیڈٹس کی تربیت، نظم و ضبط، تعلیمی معیار اور ہم نصابی سرگرمیوں کو اجاگر کیا گیا۔ والدین نے کالج انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اعتماد کا اظہار کیا اور ادارے کے کردار کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
مہمانِ خصوصی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کیڈٹ کالجز نوجوان نسل میں قیادت، نظم و ضبط، کردار سازی اور حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کیڈٹس کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
تقریب کے اختتام پر کامیاب انعقاد پر کالج انتظامیہ، اساتذہ اور عملے کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔