فنانشل ٹائمز: فیلڈ مارشل عاصم منیر عالمی سیاست میں مؤثر اسٹریٹجک رہنما

لندن: برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے پاکستان کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شخصیت اور اسٹریٹجک قیادت کو سراہتے ہوئے انہیں بدلتے عالمی نظام میں مؤثر اسٹریٹجک رہنما قرار دے دیا ہے۔

حکومت سندھ کا کراچی کو جدید اور ترقی یافتہ شہر بنانے کا عزم

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کثیر الجہتی خارجہ پالیسی کے ماہر ہیں اور درمیانی طاقتوں (Middle Powers) کے سب سے کامیاب ملٹی الائنرز میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کی قیادت میں پاکستان نے واشنگٹن، بیجنگ، ریاض اور تہران کے ساتھ بیک وقت روابط قائم رکھے اور عالمی سفارتکاری میں اپنی مؤثر حیثیت برقرار رکھی۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق ٹرمپ کے ساتھ بروقت خوش گفتاری اور نرم سفارتی رویہ پاکستان کی کامیاب سفارتی حکمت عملی کا اہم جزو تھا، جس نے بھارت کے لیے درمیانی طاقت کا کھیل توقع سے زیادہ مشکل بنا دیا۔ جریدے نے لکھا کہ بھارت بدلتے عالمی حالات اور ٹرمپ کے انداز سے ہم آہنگ نہیں ہو سکا اور اس وجہ سے مڈل پاور حکمت عملی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان کی سفارتکاری کو بدلتے عالمی ماحول میں مؤثر انداز میں آگے بڑھایا، جس سے ملکی قیادت کی عالمی سطح پر پہچان مضبوط ہوئی۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “فنانشل ٹائمز: فیلڈ مارشل عاصم منیر عالمی سیاست میں مؤثر اسٹریٹجک رہنما

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!