کراچی میں پانی کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے اہم اقدامات، گھارو پمپنگ اسٹیشن کی مینٹیننس اور ہالیجی کنڈیوٹ کی ڈی سیلٹنگ کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر): شہر میں پانی کی ترسیل کے نظام کو مستحکم اور مؤثر بنانے کے لیے کے الیکٹرک اور واٹر کارپوریشن نے اہم اقدامات اٹھا لیے ہیں۔ کے الیکٹرک نے گھارو پمپنگ اسٹیشن کی سالانہ مینٹیننس جبکہ واٹر کارپوریشن نے ہالیجی کنڈیوٹ اور چینل کی ڈی سیلٹنگ کے لیے باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔

بن قاسم پولیس کی بروقت کارروائی، فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزم گرفتار

ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے گھارو پمپنگ اسٹیشن پر سالانہ مینٹیننس کا عمل 23 دسمبر بروز منگل انجام دیا جائے گا، جس کے باعث اس پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

دوسری جانب واٹر کارپوریشن نے ہالیجی کنڈیوٹ اور چینل میں طویل عرصے سے جمع ہونے والی مٹی اور سلٹ کو ہٹانے کے لیے ڈی سیلٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ مٹی اور سلٹ جمع ہونے کے باعث پانی کے بہاؤ میں شدید رکاوٹ پیدا ہو رہی تھی، جس سے گھارو پمپ ہاؤس تک پانی کی ترسیل متاثر ہو رہی تھی۔

ترجمان کے مطابق ہالیجی کنڈیوٹ اور چینل کی ڈی سیلٹنگ کا کام 24 دسمبر بروز بدھ سے 27 دسمبر بروز ہفتہ تک جاری رہے گا۔ اس اقدام کا مقصد پانی کی ترسیل کے نظام کو مؤثر بنانا اور مستقبل میں بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

مینٹیننس اور ڈی سیلٹنگ کے دوران ابراہیم حیدری، ملیر، لانڈھی، شاہ فیصل، سندھی گوٹھ، پی اے ایف، ایس پی ایل، پی آئی اے اور 9 میل کارساز کے علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر رہنے کا امکان ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ گھارو پمپنگ اسٹیشن کے ذریعے شہر کو یومیہ تقریباً 30 ملین گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے جبکہ مجموعی طور پر کراچی کو یومیہ 650 ملین گیلن پانی کی فراہمی ہوتی ہے۔ مینٹیننس کے دوران مجموعی فراہمی میں عارضی کمی کے باوجود شہر کو تقریباً 620 ملین گیلن پانی فراہم کیا جاتا رہے گا۔

واٹر کارپوریشن نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدامات شہریوں کے مفاد میں کیے جا رہے ہیں اور مقررہ شیڈول کے مطابق کام مکمل کر کے پانی کی فراہمی کو جلد معمول پر لایا جائے گا۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں پانی کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے اہم اقدامات، گھارو پمپنگ اسٹیشن کی مینٹیننس اور ہالیجی کنڈیوٹ کی ڈی سیلٹنگ کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!