ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے ایئر ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی کے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی آگاہی نشست میں شرکت کی، جہاں قومی بیانیے، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی معلومات اور حقائق کے درمیان فرق پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
کیماڑی میں پولیس کی بڑی کارروائی 75 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی غیر ملکی شراب کی کھیپ برآمد
نشست کے دوران طلبہ نے اس امر پر زور دیا کہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی خبروں کے پس منظر اور اصل حقائق کو جاننا ناگزیر ہے تاکہ گمراہ کن اور منفی بیانیے معاشرے کو نقصان نہ پہنچا سکیں۔ طلبہ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے تمام سوالات کے تسلی بخش اور جامع جوابات دیے، جس سے کئی غلط فہمیاں دور ہوئیں۔
اساتذہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنی توانائیاں مثبت سمت میں استعمال کریں اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو تعلیم و تحقیق کے فروغ کے لیے بروئے کار لائیں۔
طلبہ نے کہا کہ اس نوعیت کے آگاہی سیشنز نوجوان نسل کو حقائق سمجھنے، قومی بیانیے کا تجزیہ کرنے اور ذمہ دار شہری بننے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
نشست کے اختتام پر طلبہ نے پاک افواج کی پیشہ ورانہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک فوج ہم سے ہے اور ہم پاک فوج سے ہیں۔
