ڈسٹرکٹ ویسٹ میں جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس کا روزانہ کی بنیاد پر ٹارگیٹڈ کومبنگ آپریشن جاری

ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر ٹارگیٹڈ کومبنگ اور سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کی ہدایات پر امشب بھی تھانہ پاکستان بازار کی حدود میں شاہ خالد کالونی سیکٹر 14-B اور ملحقہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر کومبنگ آپریشن کیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی ایئر ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی میں طلبہ و اساتذہ سے خصوصی نشست

پولیس کے مطابق سرچ آپریشن سے قبل علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا، جس کے بعد ہدفی مقامات پر مرحلہ وار تلاشی کا عمل شروع کیا گیا۔ کارروائی کے دوران بائیومیٹرک ڈیوائس کی مدد سے مشتبہ افراد کی ویریفیکیشن اور تصدیق بھی کی جا رہی ہے۔

یہ کومبنگ اور سرچ آپریشن ڈی ایس پی پاکستان بازار کی نگرانی میں کیا جا رہا ہے، جس میں ایس ایچ او پاکستان بازار اور اقبال مارکیٹ، نفری، لیڈیز اسٹاف اور انٹیلیجنس اسٹاف نے شرکت کی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کا بنیادی مقصد علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانا، عوام کو تحفظ فراہم کرنا اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری عمل میں لانا ہے۔ ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے مطابق یہ کارروائیاں آئندہ بھی تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی۔

WhatsApp Image 2025 12 22 at 2.49.14 PM 3 WhatsApp Image 2025 12 22 at 2.49.15 PM 1

66 / 100 SEO Score

One thought on “ڈسٹرکٹ ویسٹ میں جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس کا روزانہ کی بنیاد پر ٹارگیٹڈ کومبنگ آپریشن جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!