گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عالمی یومِ مہاجرین (انٹرنیشنل مائیگرینٹس ڈے) کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں مہاجرین کی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
تھانہ بہادر آباد پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزم گرفتار
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ مہاجرین نے سندھ اور مجموعی طور پر پاکستان کی ترقی میں نمایاں اور تاریخی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاجرین نہ صرف ہماری معاشرتی طاقت ہیں بلکہ ملکی معیشت کے استحکام میں بھی ان کا کردار قابلِ فخر ہے۔
کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ سندھ نے ہمیشہ مہاجرین کو عزت، مساوی مواقع اور مکمل تحفظ فراہم کیا ہے اور یہ روایت آئندہ بھی برقرار رہے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مہاجرین کے حقوق کا تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
گورنر سندھ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبائی حکومت مہاجرین کو باوقار زندگی کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔
