تھانہ بہادر آباد پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزم گرفتار

ایسٹ تھانہ بہادر آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ اس کارروائی کے حوالے سے ایس ایس پی ایسٹ زبیر نزیر شیخ نے بتایا کہ پولیس نے ملزم کے قبضے سے تیار شدہ مضرِ صحت گٹکا ماوا برآمد کیا ہے۔
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا لیبیا کا سرکاری دورہ پاک۔لیبیا دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت غلام اکبر ولد محمد جیون کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم اس سے قبل بھی تھانہ بہادر آباد اور گلستانِ جوہر کے علاقوں سے اسی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ ایس ایس پی ایسٹ نے واضح کیا کہ گٹکا ماوا جیسے مضرِ صحت کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “تھانہ بہادر آباد پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!