کراچی: پولیو مہم کے حوالے سے سوشل میڈیا پر افواہوں کی سخت مذمت، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ای ویسٹ کا بیان

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ای ویسٹ سید جہانگیر علی شاہ نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی کچھ خبریں پولیو مہم کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہیں۔ ان خبروں میں غلط انداز میں یہ بتایا گیا کہ فائرنگ پولیو ورکرز پر کی گئی، جو حقیقت کے برعکس ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا ورلڈ بینک کے ترقیاتی منصوبوں اور نئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ اجلاس

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بارے میں جب متعلقہ تھانے سے رابطہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ یہ فائرنگ کسی کے گھر میں بچے کی پیدائش کی خوشی میں کی گئی تھی۔ فائرنگ کرنے والے شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

سید جہانگیر علی شاہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بغیر تصدیق کسی بھی سوشل میڈیا نیوز یا افواہوں پر کان نہ دھریں اور صرف مستند ذرائع سے ہی معلومات حاصل کریں تاکہ پولیو مہم پر کسی قسم کا اثر نہ پڑے۔

63 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!