کراچی میں ٹریفک حادثات کا بحران شدت اختیار کرگیا، رواں سال 806 شہری جان کی بازی ہار گئے

کراچی میں ٹریفک حادثات کا خونی سلسلہ رواں سال بھی نہ رک سکا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق 2024 میں مختلف حادثات کے دوران مجموعی طور پر 806 افراد جاں بحق ہوئے۔ ان میں 632 مرد، 81 خواتین، 71 بچے اور 22 بچیاں شامل ہیں۔

سندھی کلچر ڈے پر کراچی کی شاہراہوں پر ریاست کے اندر ریاست قائم کی گئی: فاروق ستار

اعداد و شمار کے مطابق سال بھر میں 11 ہزار 596 شہری زخمی بھی ہوئے، جن میں 9081 مرد، 1815 خواتین، 536 بچے اور 164 بچیاں شامل ہیں، جس سے شہر میں ٹریفک کے بگڑتے ہوئے انتظامات اور خطرناک صورتحال کا اندازہ ہوتا ہے۔

ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ شہر میں ہیوی ٹریفک سب سے زیادہ انسانی جانیں نگل رہا ہے۔ اس سال ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 244 تک پہنچ گئی۔
ان میں:

  • ڈمپر سے 41 ہلاکتیں

  • ٹریلر سے 95 ہلاکتیں

  • واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 56 ہلاکتیں

  • مزدا سے 20 ہلاکتیں

  • بس کی ٹکر سے 32 افراد جان کی بازی ہار گئے

اعداد و شمار اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ شہر میں ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد اور ہیوی ٹریفک کے بے ہنگم داخلے پر کنٹرول کے بغیر صورتحال مزید سنگین ہوتی جارہی ہے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں ٹریفک حادثات کا بحران شدت اختیار کرگیا، رواں سال 806 شہری جان کی بازی ہار گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!