پاکستان کا تصور ناقابلِ تسخیر، جواب مزید شدید اور برق رفتار ہوگا: فیلڈ مارشل عاصم منیر

راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر) چیف آف دی آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کا تصور ناقابلِ تسخیر ہے، اور اس کی حفاظت ایمان سے سرشار جانبازوں اور متحد قوم کے پختہ عزم نے کر رکھی ہے۔ تینوں مسلح افواج کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے قائم ہونے والے ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز کا قیام ملکی دفاعی ڈھانچے میں ایک تاریخی تبدیلی ہے۔

ای چالان سسٹم فعال، مگر اسٹریٹ کرائم کے ملزمان اب بھی قانون کی گرفت سے باہر

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ بدلتے ہوئے خطرات کے پیش نظر ضروری ہے کہ مسلح افواج ملٹی ڈومین آپریشنز کو متحد، مربوط اور موثر نظام کے تحت آگے بڑھائیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز کا قیام اسی سمت ایک اہم قدم ہے، جہاں تینوں افواج اپنی آپریشنل تیاریوں کیلئے انفرادیت برقرار رکھتے ہوئے ایک مربوط دفاعی حکمتِ عملی پر کاربند رہیں گی۔

انہوں نے واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کسی غلط فہمی کا شکار نہ رہے، پاکستان کا اگلا جواب پہلے سے بھی زیادہ برق رفتار اور شدید ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان رجیم کو بھی صاف پیغام پہنچا دیا گیا ہے کہ ’’فتنۃ الخوارج یا پاکستان‘‘ — دونوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، تاہم کوئی بھی قوت پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی عزم کو چیلنج کرنے کی اجازت نہیں پا سکتی۔ ‘‘سب جان لیں کہ پاکستان کا تصور ناقابلِ تسخیر ہے اور اس کی حفاظت ہمارے رجال کار کے ایمان، قربانی اور قوم کے حوصلے نے ممکن بنا رکھی ہے۔’’

66 / 100 SEO Score

2 thoughts on “پاکستان کا تصور ناقابلِ تسخیر، جواب مزید شدید اور برق رفتار ہوگا: فیلڈ مارشل عاصم منیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!