بھارتی فوج کے مسلسل حادثات نے جنگی صلاحیت کا پول کھول دیا — راجستھان میں ٹینک نہر میں ڈوب گیا، ایک اہلکار ہلاک

پاکستان کو جنگی دھمکیاں دینے والی بھارتی فوج کی ناقص جنگی تربیت اور حفاظتی کمزوریوں کا پردہ ایک بار پھر چاک ہوگیا۔ بھارتی ریاست راجستھان میں معمول کی فوجی مشق کے دوران بکتر بند ٹینک اندرا گاندھی نہر میں ڈوب گیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک اور دو شدید زخمی ہوگئے۔

پاکستان کا تصور ناقابلِ تسخیر، جواب مزید شدید اور برق رفتار ہوگا: فیلڈ مارشل عاصم منیر

حادثہ اس وقت پیش آیا جب بھارتی فوج نہر پار کرنے کی تربیتی مشق کر رہی تھی۔ ٹینک کا عدم توازن اور تکنیکی ناکامی بھارتی فوج کے تربیتی معیار پر ایک بڑا سوالیہ نشان چھوڑ گئی۔

بھارت میں فوجی مشقوں کے دوران حادثات کوئی نئی بات نہیں۔
جون 2024 میں لداخ میں دریا عبور کرنے کی مشق کے دوران ٹینک بہہ جانے سے پانچ اہلکار ڈوب کر ہلاک ہوگئے تھے۔
اکتوبر 2022 میں فائرنگ کی مشق کے دوران ٹینک کی بیرل پھٹنے سے دو اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا تھا۔

ماہرین کے مطابق بھارتی فوج میں تربیت، تکنیکی صلاحیت اور حفاظتی اقدامات کا شدید فقدان ہے، یہی وجہ ہے کہ معمول کی مشقیں بھی ہلاکت خیز ثابت ہو رہی ہیں۔ دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایک ٹینک جو معمولی نہر عبور نہ کر سکے، وہ جنگی حالات میں کس طرح موثر ثابت ہو سکتا ہے؟

بھارتی فوجی اہلکاروں کی ہلاکتوں اور مسلسل ناکامیوں نے مودی سرکار کے فوجی دعوؤں کا پول کھول دیا ہے، جبکہ بھارتی فوج کی جنگی تیاریوں پر سنجیدہ سوالات جنم لے چکے ہیں۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “بھارتی فوج کے مسلسل حادثات نے جنگی صلاحیت کا پول کھول دیا — راجستھان میں ٹینک نہر میں ڈوب گیا، ایک اہلکار ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!