پاک بحریہ اور رائل نیوی آف عمان کی دوطرفہ بحری مشق "ثمر الطیب 2025” کا کامیاب انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — پاک بحریہ اور رائل نیوی آف عمان کے درمیان دوطرفہ بحری مشق ثمر الطیب 2025 کا بارھواں ایڈیشن کراچی میں کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا۔ رائل نیوی آف عمان کا فلوٹیلا، جس میں بحری جہاز الراسیخ اور الشناس شامل تھے، مشق میں خصوصی شرکت کے لیے کراچی بندرگاہ پہنچا، جہاں پاک بحریہ کے سینئر حکام نے ان کا روایتی اور پُرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر پاک بحریہ کے بینڈ نے دلکش دھنیں بھی پیش کیں۔

داؤد یونیورسٹی نے قلیل مدت میں شاندار ترقی کی مثال قائم کی ہے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

مشق کا مقصد بحری سیکیورٹی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کا فروغ اور پاکستان و عمان کے دیرینہ دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنا تھا۔ ثمر الطیب مشقیں 1980 سے باقاعدگی کے ساتھ جاری ہیں، جبکہ اس کا گزشتہ ایڈیشن 2023 میں عمان کی بحری حدود میں منعقد ہوا تھا۔

مشق کے دوران پاک بحریہ اور عمانی بحری افواج کے اہلکاروں نے مشترکہ آپریشنز، پیشہ ورانہ مذاکرات، عملی مشقوں اور اہم تربیتی مراکز کے دوروں کے ذریعے بحری آپریشنل استعداد میں اضافہ کیا۔ سینئر سطح کی ملاقاتوں، جہازوں پر استقبالیوں اور مختلف بحری تنصیبات کے مشاہداتی دوروں نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے نئے در کھولے۔

مشق کا آخری مرحلہ سی فیز تھا، جس میں دونوں ممالک کے بحری جہازوں نے جدید بحری جنگی تقاضوں کے مطابق پیچیدہ اور عملی آپریشنل مشقیں انجام دیں۔

پاک بحریہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خطے میں امن، استحکام اور مشترکہ بحری سیکیورٹی کے فروغ کے لیے ایسے تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ثمر الطیب 2025 میں رائل نیوی آف عمان کی شرکت دونوں ممالک کی مضبوط ہوتی دفاعی شراکت داری اور باہمی اعتماد کی واضح مثال ہے۔

WhatsApp Image 2025 12 06 at 4.53.33 PM WhatsApp Image 2025 12 06 at 4.53.33 PM 1 WhatsApp Image 2025 12 06 at 4.53.34 PM

66 / 100 SEO Score

One thought on “پاک بحریہ اور رائل نیوی آف عمان کی دوطرفہ بحری مشق "ثمر الطیب 2025” کا کامیاب انعقاد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!