کراچی (اسٹاف رپورٹر) — پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کا اہم اجلاس آج پیپلز سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا جس کی صدارت صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ اور صدر پی پی پی کراچی ڈویژن سعید غنی نے کی۔ اجلاس میں 27 دسمبر کو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے سلسلے میں ہونے والے بڑے جلسے کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
پاک بحریہ اور رائل نیوی آف عمان کی دوطرفہ بحری مشق “ثمر الطیب 2025” کا کامیاب انعقاد
اجلاس میں جنرل سیکریٹری کراچی ڈویژن رؤف احمد ناگوری، انفارمیشن سیکریٹری ڈاکٹر شرمیلا فاروقی، ضلع صدور، جنرل سیکریٹریز اور زیلی تنظیموں کے عہدیداران شریک ہوئے۔
اجلاس کے آغاز میں شرکاء نے یومِ تاسیس کے موقع پر کورنگی میں ہونے والے تاریخی جلسے کی شاندار کامیابی پر پارٹی قیادت اور کارکنوں کو مبارکباد دی۔ شرکاء نے کہا کہ کورنگی کا جلسہ پیپلز پارٹی کی عوامی قوت، تنظیمی مضبوطی اور شہیدوں کے مشن سے جڑی غیر متزلزل وابستگی کا ثبوت ہے۔
اجلاس کے دوران 27 دسمبر کے جلسے سے متعلق انتظامات، متحرک سازی، تنظیمی اقدامات اور لوجسٹکس پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ سعید غنی نے اس دن کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کراچی ڈویژن جلسے کو شایانِ شان، منظم اور بھرپور انداز میں منعقد کرنے میں مرکزی کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کارکنوں کے درمیان مکمل ہم آہنگی، نظم و ضبط اور اتحاد پر زور دیا۔
ڈسٹرکٹ صدور اور جنرل سیکریٹریز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کراچی ڈویژن 27 دسمبر کے جلسے میں بھرپور قوت کے ساتھ شرکت کرے گا تاکہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا سکے۔
شرکاء نے یہ بھی کہا کہ گڑھی خدا بخش میں برسی کی مرکزی تقریب میں کراچی ڈویژن بھرپور طاقت اور اتحاد کے ساتھ شریک ہوگا۔
اجلاس پیپلز پارٹی کی جانب سے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن، جدوجہد اور عوامی خدمت کے سفر کو جاری رکھنے کے عزم کی تجدید کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
