کراچی: آل ناظم آباد ریئل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کی سپریم کونسل کے وائس چیئرمین محمد عظیم نے محترم جمشید دستی، رکن قومی اسمبلی (N.A. 175) کی کراچی آمد پر ان کے اعزاز میں منگل کو عشائیہ دیا۔ اس موقع پر محترم عتیق میر، چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد، اور دیگر تاجر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کی صحافیوں سے اہم مشاورت، عوامی مسائل کے حل اور شفافیت پر زور
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے سماجی اور سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا، جبکہ کراچی میں بڑھتی ہوئی بھتہ خوری اور تاجروں سے غیر قانونی مطالبات کے مسائل پر بھی غور کیا گیا۔ اس موقع پر اہم تاجر رہنما، جن میں آل ناظم آباد ریئل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد سیف الدین اور سید صابر شاہ شامل تھے، نے سیکورٹی فورسز کے اعلیٰ حکام کے ساتھ مل کر بھتہ خوروں کے خاتمے کے لیے یکجہتی کا عزم ظاہر کیا۔
شرکاء نے یقین دہانی کرائی کہ کسی بھی سیاسی جماعت کو جرائم پیشہ عناصر کو پناہ دینے کی اجازت نہیں ہوگی اور تاجر برادری، لا انفورسمنٹ ادارے اور سیاسی رہنما ماضی کی طرح متحد رہ کر شہر میں امن قائم کریں گے۔ آل ناظم آباد ریئل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کی کابینہ نے بھی تاجروں اور سیاسی رہنماؤں کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی۔
