ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت کرائم جائزہ اجلاس کراچی پولیس آفس میں منعقد ہوا، جس میں ڈی آئی جی ایڈمن، زونل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی سی آئی اے، ڈی آئی جی انویسٹیگیشن، ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔
وزیراعلیٰ سندھ کا 52ویں اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام اور 28ویں نیشنل کمانڈ کورس کے اے ایس پیز سے خطاب
اجلاس میں زونل ڈی آئی جیز نے جرائم کی شرح، پولیس اقدامات، مقدمات کی پیش رفت اور اشتہاری و مفرور ملزمان کی گرفتاریوں پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں بھتہ خوری اور دیگر سنگین جرائم سے متعلق بھی تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ مقدمات کی مؤثر پیروی، کومبنگ، اسنیپ چیکنگ اور سرچ آپریشنز کو مزید مؤثر بنایا جائے اور بھتہ خوری میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے۔
پولیس چیف نے نیشنل گیمز 2025 کے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی، جس میں کھلاڑیوں کی رہائش گاہوں، گراؤنڈ کے اطراف اور ٹریفک روٹس پر انتظامات شامل ہیں۔
انہوں نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے اور حساس مقامات کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے پر زور دیا۔

