پاکستان ائیر فورس نے رافیل سمیت جدید ترین طیارے گرائے معرکۂ حق میں شاندار کامیابی ائیرچیف

رسالپور (اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ معرکۂ حق میں پاکستان ائیر فورس کی کامیابی اس کی پیشہ ورانہ مہارت، جدید صلاحیتوں اور ہمہ وقت مستعدی کا عملی ثبوت ہے۔ پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 6 اور 7 مئی کی رات جب پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کیا گیا تو پاک فضائیہ نے بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کے رافیل سمیت جدید ترین لڑاکا طیارے مار گرائے۔
عدالت کے فیصلے سے قبل آئی بی اے ٹیسٹ پاس امیدواروں پر عمر کی پابندی لاگو نہیں ہوگی سعید غنی

ائیرچیف کے مطابق 10 مئی کو دشمن کے ڈیفنس سسٹمز کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا گیا جبکہ آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان نے سائبر وارفیئر میں اپنی برتری منوائی۔ انہوں نے کہا کہ "پاک فضائیہ نے دشمن کی ہر حرکت کو لمحوں میں مانیٹر کیا، ہمارے ایکشن نہ صرف برق رفتاری کے حامل تھے بلکہ عملی طور پر انتہائی مؤثر ثابت ہوئے۔”

ائیر چیف مارشل نے واضح کیا کہ پاکستان کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ "رافیل طیاروں کی صلاحیت پاک فضائیہ کے سامنے صفر ثابت ہوئی، ہم دشمن کو مزید نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتے تھے لیکن ایک پروفیشنل فورس ہونے کے ناطے ہمارا ہر قدم ذمہ داری اور حساب کتاب کے ساتھ امن کے لیے اٹھایا جاتا ہے۔”

انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق میں پی اے ایف کی کامیابی اور جدید جنگی تقاضوں پر اس کی گرفت کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے اور اس پر تحقیق بھی جاری ہے۔

ائیرچیف نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ کا ہر جوان اور افسر ملک و قوم کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس معرکے میں قائدانہ کردار ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے لیکن اگر کسی نے ہماری امن کی خواہش کو کمزوری سمجھ کر للکارا تو اسے سخت جواب دیا جائے گا۔ "ہم ایک ذمہ دار ایٹمی قوت ہیں، اور قوم کا اعتماد ہی ہماری اصل طاقت ہے۔”

66 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان ائیر فورس نے رافیل سمیت جدید ترین طیارے گرائے معرکۂ حق میں شاندار کامیابی ائیرچیف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!