سعودی عرب اور روس کے درمیان 90 روزہ ویزا فری سفر کا تاریخی معاہدہ

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب اور روس نے شہریوں کے لیے 90 روزہ ویزا فری سفر کا تاریخی معاہدہ کر لیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک کے شہری ایک دوسرے کے ملک میں بغیر ویزا 90 دن تک سیاحت، کاروبار یا اہل خانہ و دوستوں سے ملاقات کے لیے قیام کر سکیں گے۔ عرب نشریاتی ادارے کے مطابق یہ معاہدہ ریاض میں سعودی–روسی انویسٹمنٹ اور بزنس فورم کے دوران طے پایا، جس کا مقصد سیاحت، تجارتی سرگرمیوں اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینا ہے۔
پاکستان ائیر فورس نے رافیل سمیت جدید ترین طیارے گرائے معرکۂ حق میں شاندار کامیابی ائیرچیف

تقریب میں سعودی وزیر توانائی اور مشترکہ کمیٹی کے سربراہ شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان، جبکہ روس کی جانب سے نائب وزیراعظم الیگزینڈر نوواک شریک ہوئے۔ معاہدے پر باضابطہ دستخط سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور روسی نائب وزیراعظم نے کیے۔

اس سہولت کے تحت سفارتی، خصوصی اور عام پاسپورٹ رکھنے والے تمام شہری ویزا کے بغیر سفر کے اہل ہوں گے۔ شہری ایک کیلنڈر سال میں مسلسل یا وقفے وقفے سے مجموعی طور پر 90 دن قیام کر سکیں گے۔ معاہدہ دونوں ممالک کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ سفری پابندیاں کم کی جائیں اور باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جائے۔

البتہ اس ویزا فری سہولت کا اطلاق ملازمت، تعلیم، حج یا عمرہ کے سفر پر نہیں ہوگا، اور اس کی میعاد صرف 90 دن سالانہ ہوگی۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “سعودی عرب اور روس کے درمیان 90 روزہ ویزا فری سفر کا تاریخی معاہدہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!