کراچی میں قائدآباد پولیس نے اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گشت کے دوران کارروائی کرکے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت نظیر اور عزیر کے نام سے ہوئی ہے۔
غیرقانونی افغان باشندوں کی واپسی تیز، تین صوبوں میں کارروائیاں؛ مزید واپسی پر سزا ہوگی: محسن نقوی
کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک پستول بمعہ راؤنڈز برآمد کیے گئے، جنہیں فرانزک اور کیمیکل معائنے کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔ ترجمان ملیر پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان مختلف تھانوں کی حدود میں اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے چند روز قبل بھی شہریوں سے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کی تھی۔ ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔