


اسلام آباد، 01 دسمبر 25: پاک بحریہ کی امدادی کارروائیاں سری لنکا میں تیسرے روز بھی جاری رہیں۔ اس دوران پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف پر تعینات Z-9 ہیلی کاپٹر نے متاثرہ علاقے کوٹکاواتا میں سرچ اینڈ ریسکیو مشن انجام دیا۔
قائدآباد پولیس کی کارروائی؛ اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد
ریسکیو آپریشن کے دوران پانچ روز سے پھنسے ایک خاندان، جس میں سات ماہ کا بچہ بھی شامل تھا، کو بحفاظت نکالا گیا اور بعد ازاں مقامی حکام کے تعاون سے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ اس کامیاب ریسکیو آپریشن نے نہ صرف پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو اجاگر کیا بلکہ بین الاقوامی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے عزم کا بھی واضح ثبوت پیش کیا ہے۔
