ضمنی انتخاب کارکردگی کا ریفرنڈم تھا، ن لیگ نے بیانیہ نہیں کارکردگی جیتی ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ضمنی انتخابات بیانیے پر نہیں بلکہ کارکردگی کی بنیاد پر جیتے ہیں۔ صوبائی وزرا اور سیکرٹریز کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ’’آج نہ فیض حمید ہیں اور نہ وہ جج صاحبان جو پی ٹی آئی کو جتوایا کرتے تھے۔‘‘

جے یو آئی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کا اجلاس دوسرے روز بھی جاری، آئینی و شرعی معاملات پر غور

مریم نواز نے کہا کہ ضمنی انتخابات اصل میں ایک ریفرنڈم تھے، مسلم لیگ (ن) اللہ تعالیٰ کے شکر کے ساتھ 2024 کے عام انتخابات میں ہاری ہوئی اپنی نشستیں دوبارہ جیتنے میں کامیاب ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے عوام نے کارکردگی کی بنیاد پر ن لیگ کو ووٹ دیا اور تاریخی کامیابی دلائی۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے قومی اسمبلی کی تمام 6 نشستیں اور پنجاب اسمبلی کی 7 میں سے 6 نشستیں جیت کر ثابت کیا کہ عوام کارکردگی کو ترجیح دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’’تحریک لبیک کو 2017 کے ضمنی الیکشن میں لانچ کیا گیا، گلگت بلتستان میں ہمارے جلسوں کے باوجود ہم سے سیٹیں چھینی گئیں۔ سب جانتے ہیں کہ دھاندلی کب اور کس کے لیے ہوئی، مگر ن لیگ اپنے مؤقف پر قائم رہی۔‘‘

مریم نواز نے کہا کہ ہری پور میں ن لیگ کی جیت سب نے دیکھ لی، بیانیہ بیچنے والوں کو کام کرنا نہیں آتا، وہ صرف نوجوانوں کو گمراہ کرتے ہیں۔ ’’پی ٹی آئی نے قیدی نمبر 804 کے نام پر الیکشن لڑا لیکن شکست ہوئی، ضمنی الیکشن میں ان کے مقبولیت کے دعوے زمین بوس ہو گئے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ 2018 میں ملک کو ڈی ریل کیا گیا، ’’آج نہ فیض حمید ہے اور نہ وہ ججز جو پی ٹی آئی کو جتوایا کرتے تھے۔ فیض حمید کی پوری طاقت پی ٹی آئی کے ساتھ تھی۔‘‘ مریم نواز نے کہا کہ بائیکاٹ ہمیشہ وہ کرتے ہیں جنہیں شکست کا یقین ہو، ’’میں نے اور نواز شریف نے جیل کاٹی لیکن کبھی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کیا۔‘‘

57 / 100 SEO Score

One thought on “ضمنی انتخاب کارکردگی کا ریفرنڈم تھا، ن لیگ نے بیانیہ نہیں کارکردگی جیتی ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!