جے یو آئی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کا اجلاس دوسرے روز بھی جاری، آئینی و شرعی معاملات پر غور

اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام (ف) کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کا اجلاس دوسرے روز بھی اسلام آباد میں جاری ہے۔ اجلاس کی صدارت پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمان کر رہے ہیں۔

انقرہ میں وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی ترک ہلالِ احمر کی سربراہ سے ملاقات، صحت تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری کے مطابق اجلاس میں 27 ویں آئینی ترمیم اور کم عمری کی شادی سے متعلق مجوزہ بل کا تفصیلی جائزہ لیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ مدارس بل اور گھریلو تشدد کے حوالے سے بل پر شرعی و آئینی نکات کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق اجلاس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور خطے میں جاری حالات پر بھی غوروخوض کیا جائے گا۔

اجلاس کے سلسلے میں اطلاعات جمعیت علماء اسلام کے میڈیا سیل کی جانب سے فراہم کی گئی ہیں۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “جے یو آئی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کا اجلاس دوسرے روز بھی جاری، آئینی و شرعی معاملات پر غور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!