اداکارہ نمرہ خان کا انکشاف: والدین کے بیٹے کی خواہش پر برسوں لڑکے جیسی زندگی گزارنی پڑی

اداکارہ نمرہ خان نے اپنی زندگی کے نہایت حساس اور ذاتی پہلو پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ تین بہنوں کے بعد پیدا ہوئیں، اس لیے والدین کی شدید خواہش تھی کہ بیٹا ہو۔ یہی خواہش اس حد تک اثر انداز ہوئی کہ نمرہ کے بچپن میں ان کے بال لڑکوں کی طرح کٹوائے گئے، جس نے ان کی شخصیت پر گہرا اثر چھوڑا۔

ٹرائی نیشن سیریز: پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی، صاحبزادہ فرحان کی شاندار 80 رنز کی اننگز

نمرہ خان نے یہ بات تابش ہاشمی کے شو "ہنسنا منع ہے” میں شرکت کے دوران بتائی۔ انہوں نے کہا کہ پیدائش کے وقت سب کچھ معمول کے مطابق تھا، مگر جب وہ نو سال کی ہوئیں تو والدہ انہیں نائی کی دکان پر لے گئیں اور ان کے بال لڑکوں جیسا کٹوا دیے۔ اس موقع پر ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور وہ تقریباً دو ہفتے تک گھر سے باہر نہیں نکلیں۔

اداکارہ کے مطابق کچھ عرصے بعد انہوں نے اس نئے حلیے کو قبول کرلیا اور محلے والے بھی انہیں "علی بھائی” کہہ کر بلانے لگے۔ نمرہ نے بتایا کہ وہ خود بھی اتنا اس کردار میں ڈھل گئیں کہ اگر کوئی انہیں نمرہ کہہ دیتا تو وہ ناراض ہوجاتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ والدین کے ساتھ قربانی کے جانور خریدنے جاتیں، ان کے دانت چیک کرتیں، مردانہ انداز میں چلتی پھرتی تھیں، سوٹ اور ٹائی پہنتی تھیں، جس کے باعث کوئی لڑکی ان سے بات نہیں کرتی تھی۔

نمرہ خان نے مزید بتایا کہ یہ صورتحال تقریباً 15 سے 16 سال کی عمر تک جاری رہی، پھر ڈاکٹروں نے والدین کو خبردار کیا کہ یہ رویہ ان کی ذہنی نشوونما کے لیے مناسب نہیں۔ ڈاکٹروں نے مشورہ دیا کہ انہیں اپنے نسوانی تشخص کی طرف واپس لایا جائے اور بال بڑھانے کی ہدایت بھی دی گئی۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “اداکارہ نمرہ خان کا انکشاف: والدین کے بیٹے کی خواہش پر برسوں لڑکے جیسی زندگی گزارنی پڑی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!